برلن:(اے یو ایس)جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سے دوچار ہے،، مزیداموات سےبچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔
فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کا جزوی لاک ڈاؤن شروع ہوگا جبکہ اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکا مں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کے اسکول کھولنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔