Coronavirus: Global death toll crosses 14.85 lakhتصویر سوشل میڈیا

جنیوا،ریوڈی جنیرو، نئی دہلی: دنیا بھر میں مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کوروناوائرس ‘کوویڈ19‘ سے مرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 85 ہزار سے اور اور 6 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید2500 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور پونے 2 لاکھ کیسز سامنے آئے۔ اٹلی میں تقربیباََ 800، برطانیہ میں600 اور فرانس میں 450 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

ترکی نے مسلسل نویں روز ریکارڈ اموات کے بعد ہفتہ کی شب اور اتوار کو دن بھر کے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

جان لیوا کورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھرمیں امریکہ ، ہندوستان اور برازیل بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے جبکہ ہلاکتوں کے معاملہ میں امریکہ ،برازیل اور ہندوستان بالترتیب ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *