coronavirus is not over yet : says Rahul Gandhiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی اور برازیلین کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد الزام لگا یا کہ کوویڈ 19 کے معاملے میںسرکار سراسر لاپروا ئی برت رہی ہے۔

انہوں نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ،مرکزی حکومت سراسر غفلت برت رہی ہے اور کو و یڈ۔ 19 کے حوالے سے پورے بھروسہ میں ہے جبکہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مرکز نے منگل کو بتایا کہ ملک میں پہلی بار چارلوگوں کے سارس۔ سی او وی دو وائرس کے جنوبی افریقی فارم سے ا نفیکشن ہونے کا پتہ لگا۔دریں اثنا ایک شخص کے وائرس کے برازیلیائی فارم سے متاثر ہو نے کی تصدیق کی گئی ہے۔

آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر بلرام بھارگو نے کل کہاتھا کہ ہند و ستان میں باہر سے لوٹے چار لوگوں کے کورونا وائرس کے جنوبی افریقہ فارم سے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ افراد میں سے دو جنوبی افریقہ سے لوٹے تھے ، جبکہ ایک ایک شخص انگولا اور تنزانیہ سے واپس آیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *