تہران : ایران کے رہبر اعظم کو مشورے دینے والی کونسل کے ایک رکن کی نئے کوروناوائرس سے موت واقع ہو گئی۔

سرکاری ریڈیو کےایک نشریہ کے مطابق کونسل کے رکن محمد میر محمدی اس مرض سے انتقال کر جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کی مشاورتی کونسل کے متاثر ارکین میں پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

میر محمدی کے اس مرض کی جانچ پوزیٹیو پائی گئی تھی۔اور ان کا علاج تہران کے ایک اسپتال میں چل رہا تھا۔وہ71سال کے تھے۔

ایران نے اس مرض کی روک تھام کے لیے پیر کے روز آن لائن بیان جاری کیا تھا جس میں اس کی وزارت خارجہ نے صرف یہ بتایا تھا کہ برطانیہ نے اپنے یہاں سے غیر ضروری عملہ اور ان کے کنبے کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔

واضح ہو کہ چین کے بعدایران اور اٹلی میں کورونا وائرس کا حملہ بڑھ گیا ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مجموعی طور پر اب تک دنیا بھر میں 3000افراد اس کورونا وائرس کے حملہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں جبکہ 79824افراد اس کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

ایران میں اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوںکی تعداد اب 55ہو گئی ہے۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میر محمدی مذہبی رہنما آیت اللہ شبیری زنجانی کے بھانجے تھے اور ان کی والدہ بھی اس سے قبل اس ہی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *