کوالالمپور: ملیشیا میں کورونا وائرس کو پھیلاو¿سے روکنے نیز اس کی ہر سطح پر روک تھام کرنے کے لیے ملک میں نقل و حرکت پر عائد بندشوں میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔ اب یہ مدت جو31 مارچ کو ختم ہونا تھی14اپریل کر دی گئی۔ وزیر اعظم محی الدین یاسین نے بدھ کے روز قوم سے اپنے خطاب میں ، جسے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا،کہا کہ چونکہ کورفونا وائرس کے نئے کیسوں میں کمی واقع ہونے سے پہلے اس مرض کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہنا متوقع ہے،اس لیے حکومت نے سرحد بندش اور غیر ضروری کاروبار پر عائد پابندی میں مزید دوہفتوں کی توسیع کر کے اسے31مارچ سے بڑھا کر 14اپریل کر دی۔جس سے حکومت کو جبراًیہ فیصلہ کرنا پڑا کہ نقل و حرکت حکم کو ممزید لمبے عرصہ کے لیے برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں توسیع کایہ اعلان پہلے ہی اس لیے کر رہا ہوں کہ آپ بہتر طور پر تیاری کر سکیں اور اشیائے ضروریہ کا ضرورت بھر ذخیرہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طویل مدت تک گھر تک محدود رہنے کے لیے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہیں۔