Coronavirus may wreak havoc again: WHO warnsتصویر سوشل میڈیا

جینوا:: ہندستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا زور کم ہو رہا ہے وہیں یہ کہنا بھی درست نہیں ہو گا کہ اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے حوالے سے تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ابھی تک کورونا کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا اور کہا کہ ہمیں اب بھی اس سے بچنے کی ضرورت ہے اور اس کے تحفظ کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات کو جاری رکھنا ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او نے بھی وائرس کی نئی اقسام کے دوبارہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے کیونکہ کورونا کی تبدیلی ابھی تک جاری ہے۔ڈبلیو ایچ او کی چیفسومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ یہ ماننا بالکل غلط ہوگا کہ کورونا اب ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کی مختلف صورتوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے سوامی ناتھن نے آنے والے دنوں میں مزید کئی قسموں کے سامنے آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن سے پہلے ڈبلیو ایچ او کووڈ 19 کی تکنیکی سربراہ ماریہ وان نے بھی کورونا کے بارے میں کچھ باتیں کہی تھیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہمیں اس وائرس کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا ہے، لیکن یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ سب کچھ معلوم ہے۔ ابھی تک ہم وائرس کو مسلسل ٹریک کر رہے ہیں لیکن اسے کئی طریقوں سے تبدیل ہو رہا ہے، جن میں سے اومیکرون ابھی تک اس کا تازہ ترین ورژن ہے اور ضروری نہیں کہ یہ آخری ویریئنٹ ہو گا۔ کورونا کی ابھی اور کئی دوسری اقسام بھی آ سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *