Coronavirus: Paris to shut bars and raise alert to maximum

پیرس🙁 اے یوایس) فرانس میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ دارالحکومت پیرس اور اس کے مضافاتی علاقوں کو پیر سے کرونا وائرس کے بلند ترین ‘الرٹ لیول’ پر ڈال دیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر منگل سے پیرس اور دیگر کچھ علاقوں میں شراب خانے آئندہ دو ہفتے تک بند رہیں گے۔ البتہ ریستورانوں کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فرانس میں ہفتے کو رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 16 ہزار 900 سے زائد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت پیرس میں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 250 افراد میں کرونا وائرس پایا جا رہا ہے۔

پیرس کے میئر کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر نئے اقدامات ممکنہ طور پر 15 دن تک نافذ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *