نوئیڈا(اترپردیش):نوئیڈا کے ایک مشہور اسکول کے چھٹی کلاس کے ایک طالبعلم کے والد میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہونے کے بعداحتیاطی تدابیر کے طور پر اسکول تین روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ایک دوسرے اسکول میں بھی احتیاطاً11مارچ تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کے عہدیداران نے دونوں اسکولوں کا دورہ کیا اور دونوں اسکولوں کے بچاوں کے خون کے نمونے حاصل کیے۔ان میں سے ایک اسکول میں چیف میڈیکل افسر کی قیادت میں ایک طبی ٹیم نے صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا اور طالبعلم کے کروناوائرس سے متاثرہ کنبہ کو الگ تھلگ ڈال دیا گیا ہے۔

جسے زبان طب میں” طبی قید“ کہا جا سکتا ہے۔گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی این سنگھ نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے متاثرہ کنبہ کو الگ تھلگ ڈال دیا ہے اور چیف میڈیکل افسر جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں ۔ اور اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسکول بند کر دیں اور پورے اسکول میں دھونی دینے کا بندوبست کریں۔

پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سیکٹر135نائیڈا میں واقع اسکول کو آئندہ تین روز کے لیے اورنوئیڈا کے سیکٹر168میں واقع ایک اسکول کو 11مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔اسکولی انتظامیہ نے والدین سے کہا کہ وہ آکر بچوں کو لے جائیں اور کئی طلبا تو خوف سے ہی اسکول نہیں آئے۔

پیر کے روز دہلی میںجس شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی اس نے ایک سالگرہ پارٹی کی تھی جس میں اس اسکول کے کئی بچوں نے شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *