لندن: برطانیہ کی وزیر صحت اور کنزرویٹیو پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ نادین دوریس میں کورونا وائرس تشخیص کیا گیا ہے ۔دوریس ، جو پہلی ایسی ممبر پارلیمنٹ ہیں جن میںکوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمونے کی جانچ پوزیٹیو پاتے ہی وہ تمام احتیاطی اقدامات کرنے شروع کر دیے جن کا مشورہ دیا گیا تھا نیز انہوں نے جمعرات کے روز سے خود کو اپنے گھر میں بالکل الگ تھلگ کر کے ۔ گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے۔

مڈ بیڈ فورڈ شائر سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ دوریس نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت عامہ انگلستان نے ان افراد کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے جنہوں نے حالیہ ایام میں ان سے ملاقات کی ہیں یا ان کے رابطے میں رہے ہیں اور ان کی وزارت اور ان کا پارلیمانی دفتر کورونا وائرس کے ضمن میں جاری تمام ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

ایک نرس کے طور پر اپنے کیریر کا آغاز کرنے والی62سالہ دوریس نے بعد میں ٹوئیٹر کے توسط سے لکھا کہ اگرچہ وہ اس مرض سے متاثر ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ میں اس مہلک مرض کے بد ترین دور سے گذر چکی ہوں۔لیکن مجھے اپنی84سالہ والدہ کی فکر دامنگیر ہے کیونکہ وہ انہی کےساتھ رہائش پذیر تھیں اور منگل کے روز سے انہیں کھانسی ہو گئی ہے۔

ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ ویسٹ منسٹر یا ان کے حلقہ میں حالیہ ایام میں کتنے لوگوں نے ان سے ملاقات کی۔ واضح ہو کہ نادین دوریس میں کورونا وائرس کی جس وقت تصدیق ہوئی تو برطانیہ میں اس موذی مرض سے چھٹی موت ہوئی تھی اور دوریس میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ ہی ملک میں کوروناوائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر382ہو گئی۔

اس مرض کے پھیلنے سے برطانیہ کی اقتصادیات پر،جہاں کورونا وائرس کی زد میں آکر حال ہی میں چھٹی موت ہوئی ہے ، منفی اثرات پڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والا چھٹاشخص ایک 80سالہ بزرگ ہے۔

چانسلر رشی سوناک نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مرض پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے قومی صحت خدمات اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *