اسلام آباد: چین کے صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے نکل کر تیزی کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل جانے والے ہلاکت خیز جراثیموں کے مرکب کورونا وائرس کی زد میں پاکستان بھی آیا ہوا ہے جہاں کچھ نئے کیسوں کی تصدیق ہوجانے سے کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد94ہو گئی ہے۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 76ہو گئی ہے۔ ملک گیر پیمانے پر جو94کیسز ہوئے ہیںان میں سے 76 کیسزسندھ میں،10بلوچستان میں،5گلگت بلتستان میں،2اسلام آباد میں اور ایک کیس پنجاب میں ہوا ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 26تھی جو تفتان سے سکھر پہنچنے والے 50افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد بڑھ کر76ہو گئی ان میں دو صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گئے جبکہ باقی74کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔ اس سے قبل جن 26افراد کے ٹسٹ پوزیٹیو پائے گئے تھے ان میں سے25کراچی کے اور ایک حیدر آباد کا ہے۔دریں اثنا خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی ا سپیکر محمود جان خان نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے سفر کرنے سے گریز کریں۔ خیبر پختون خوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ ہمارا مشترکہ مستقبل پاکستان ہے اور یہ ملک ہمیں کلکے بچوں کے حوالے کرنا ہے۔ ہمارا آپ سب کو یہ پیغام ہے کہ اس معاملہ میں یہ کوئی حکومت ہے نہ حزب اختلاف۔اس میں ہم سب متحد ہیں۔
CoronavirusOutbreak: Pakistan’s tally reaches 94

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *