Court issues stay order against eviction of Lal Haveliتصویر سوشل میڈیا

راولپنڈی:(اے یو ایس ) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز لال حویلی سات روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔ پیر کے روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی کے روبرو ہوئی۔

شیخ رشید کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے۔سیشن عدالت نے کہا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جارہا ہے، یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے نوٹس کا اجرا درست نہیں، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا کہ سائل 15 دن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *