Court summons Zardari in fake accounts caseتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایک احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے کھاتے سے 8.3ارب روپے کے مشکوک لین دین کے حوالے سے ایک کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے مبینہ بچولیے مشتاق احمد کو طلب کر لیا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو سے کہا کہ وہ ملزمین پر باقاعدہ فرد جرم عائدکیے جا نے سے قبل مشکوک لین دین سے متعلق ریفرنس کی نقول تقسیم کر دے۔

کیس میں ایک اور مشکوک شخص ،جو بحریہ ٹاو¿ن کے مالک ملک ریاض کا داماد ہے ،پہلے ہی قومی احتساب بیورو سے معاملہ کر چکا ہے اور تقریباً 9ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کر چکا ہے۔ بیورو کے ریفرنس کے مطابق مسٹر زرداری نے فریب دہی سے حاصل کی گئی رقم سے کلفٹن میں ایک محل نما مکان تعمیر کیا کیونکہ وہ ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے کہ انہوں نے یہ مکان قانونی طریقہ سے خریدا ہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتاق نے اس مکان کی تعمیر کے لیے 150ملین روپے مہیا کیے تھے۔ اور مشتاق کے، جو 2009تا2013قصر صدارت میں ایک سرکاری ملازم کے طور پر ملازمت کرتا رہا، بینک کھاتے کے توسط سے 8.3بلین روپے کا لین دین ہوا۔اور پھر یہ رقم بحریہ ٹاو¿ن کو ادا کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *