اسلام آباد: (اے یوایس )پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے خاص کر پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صورتحال خاصی پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔کووےڈ19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار 323 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور43 مریض انتقال کر گئے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی یہ تعداد 19 جون کے بعد سے سب سے زیادہ ہے جب ایک روز کے دوران 6 ہزار 604 کیسز سامنے آئے تھے۔وائرس کی تشخیص کے لیے یکم اپریل کو مجموعی طور پر 50 ہزار 170 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.4 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار450تک پہنچ گئی ۔ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 92ہزار231 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 821مریض فوت ہو چکے ہیں ۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 931 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 15ہزار960 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاو¿ میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاو¿ جاری ہے۔تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاو¿ن اور اسمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔پاکستان میں5 اپریل کو چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق رپورٹ کچھ یوں ہے:وبا کی تیسری لہر نے صوبہ پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں اب تک 2 لاکھ 33 ہزار348 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور وبا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 587 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں وبائی صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 240 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ66ہزار 618 ہو گئی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس سے مزید کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ مجموعی طور پر یہاں اب تک 4 ہزار509 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی بیماری کا پھیلاو¿ شدت اختیار کر گیا ہے اور یہاں گزشتہ روز ایک ہزار 156 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 19 مریض دم توڑ گئے۔خیبر پختونخوا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد92 ہزار 423 ہے جبکہ 2 ہزار457 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک مجموعی طور پر 19 ہزار785 کیسز سامنے آئے اور 211مریض دم توڑ گئے ۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید4 انتقال کر گئے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 552 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے583کی موت ہو چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 125 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 7 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں اب تک13 ہزار466 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر371 افراد وفات پاچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر حصوں کی بہ نسبت حالات کافی حد تک قابو میں ہیں ۔یہاں صرف7نئے کیس درج کیے گئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار59 ہوگئی۔یہاں گذشتہ 25روز سے اس مرض میں مبتلا ہو کر کسی کی موت نہیں ہوئی یہاں مجموعی طور پر آخری موت9مارچ کو ہوئی تھی جس کے بعد اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد 103 ہو گئی تھی جو آج 5اپریل کو بھی برقرار ہے۔