COVID-19 cases appear to be declined after 42 days in J&Kتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:(اے یو ایس)جموں و کشمیر میں 42دنوں کے بعد پیر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کم ہو کر 1500ہوگئی ہے۔جبکہ رواں ماہ تیسری بار 40سے کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔سوموار کو 24سفر کرنے والوں سمیت مزید 1525 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 90ہزار465ہوگئی ہے( اس سے قبل 19اپریل کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 1516تھی)۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مزید 37افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں اور متوفین کی تعداد 3900سے پار ہوکر 3907ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 33ہزار234ٹیسٹ کئے گئے جن میں 24سفر کرنے والوں سمیت 1525افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

مثبت قرار دئے گئے 1525افراد میں 525جموں جبکہ 1000افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1000متاثرین میں4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے ہیں جبکہ 996مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ1000متاثرین میں سرینگر میں253، بارہمولہ میں102، بڈگام میں121، پلوامہ میں77، کپوارہ میں181، اننت ناگ میں88، بانڈی پورہ میں35، گاندربل میں46، کولگام میں65 اور شوپیان میں32افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد178738ہوگئی ہے۔اس دوران مزید17افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدراسپتال میں1، سکمز بمنہ میں2، سکمز صورہ میں2،ضلع اسپتال کولگام میں3، جی ایم سی بارہمولہ میں2، ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 2، رعناواری اسپتال میں 2،سی ایچ سی ناگم میں 1 اور ضلع اسپتال کولگام میں3افراد فوت ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1999ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںسوموار کو525فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے20بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ525افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے کے525متاثرین میں جموں میں278، ادھمپور میں25، راجوری میں40، ڈوڈہ میں64، کٹھوعہ میں13، سانبہ میں6 کشتواڑ میں14، پونچھ میں29، رام بن میں36اور ریاسی میں20افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد111727ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید20افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں5،ایس ایس ایچ اسپتال جموں میں1، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں1،اے کے جی کٹھوعہ میں 1،جی ایم سی راجوری میں1،ایسکام جموں میں ,جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک، ڈی ایم سی لدھینہ میں ایک، امن دھیپ اسپتال مرتسر میں ایک، امن دیپ اسپتال پٹھانکوٹ میں ایک،،1اور شری ماتا ویشنو دیوی اسپتال کٹرا میں ایک جبکہ 2گھروں میں ہ فوت ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *