نئی دہلی: دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں میں کرفیو نافذ ہوا۔دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کےلئے کرفیو پر عمل آوری شروع ہو گئی ۔
دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔
اس دوران ، دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصدنشستوں کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا جائے گا اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔