واشنگٹن:(اے یوایس) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ 27 ہزار 813 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 44 ہزار 685 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ 33 ہزار 441 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 1 لاکھ 49 ہزار 687 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 58 ہزار 682 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 4 ہزار 701 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 81 لاکھ 84 ہزار 632 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 258 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 23 لاکھ 61 ہزار 387 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 95 ہزار 742 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 16 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 58 ہزار 506 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 36 ہزار 787 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباسے مجموعی اموات 64 ہزار 921 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 43 ہزار 239 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 74 ہزار 570 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 25 لاکھ 99 ہزار 789 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 21 ہزار 295 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 32 ہزار 35 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی مجوعی تعداد 74 ہزار 985 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 21 لاکھ 41 ہزار 201 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 50 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 36 ہزار 718 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 34 ہزار 859 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 73 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 239 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 979 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والا ملک چین، جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 117 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 272 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وبا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 686 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہو چکی ہے۔24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 392 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 68 لاکھ 19 ہزار 699 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں 35 ہزار 663 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 784 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔