COVID-19 : India crosses 3 crore mark with 54,069 new cases and 1,321 deaths in 24 hoursتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے جمعرات کو جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران کوویڈ19-کے 54ہزار69 نئے کیسز کے ساتھ اس وبا میں مبتلا افراد کی تعداد3کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

جمعرات کی صبح تک یہ تعداد سرکاری ذرائع کے مطابق 3کروڑ 82ہزار778ہو گئی۔ بڑھ کر وبائی امراض کے کیسز کی تعداد اب تین کروڑ کے پار ہوگئی ہے۔ ایک دن میں 50،848 نئے کیسز کے ساتھ انفیکشن کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 3،00،28،709 ہوگئی۔

وزارت نے اعداد و شمار میں اموات کی بھی تعداد بتائی اور کہا کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران مزید 1321اموات سے اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ91ہزار981ہوگئی ہے۔جبکہ اس دوران فعال کیسز میں6لاکھ27ہزار57معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا مرکز ، ریاستوں/مرکزی علاقوں میں30کروڑ 33لاکھ 27ہزار440افرا دکو ویکسین خوراک دی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں اب بھی ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے پاس ایک کروڑ 89لاکھ86ہزار 504ویکسین خوراک دستیاب ہیں۔مزید21لاکھ 5ہزار 10ویکسین خوراکیں آنے والی ہیں اور آئندہ تین چار روز میں ریاستوں/مرکزی علاقوں کو پہنچ جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *