نئی دہلی: کورونا وائرس سے متاثڑہ مختلف ریاستوں سے آمدہ اطلاعات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ ملک میں کرونا کی رفتار دھیمی پڑتی جارہی ہے اور نئے کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے ، کوویڈ19- انڈیا ویب سائٹ کے مطابق اتوار کی صبح چار بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل ایک لاکھ 65ہزار 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,78,93,472 پہونچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں 3,463 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,25,998 پہونچ گئی ہے ، اب تک کل 2,54,46,820 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت کل 21,09,497 فعال کیسز ہیں۔کورونا وائرس کیسز میں بتدریج تیزی سے کمی واقع ہونے کی خبروں کی اس سے بھی تقویت پہنچتی ہے کہ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے کیس ایک ہزار سے نیچے ریکارڈ کیے گئے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 900 کے قریب واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ جیسے جیسے معاملات کم ہوں گے ، ہم مزید سرگرمیاں کھولنے کی منظور ی دیں گے۔ اتر پردیش کے دارالخلافہ لکھنؤسے موصول اطلاع کے مطابق ریاست میں 2 ہزار سے زیادہ کورونا (کوویڈ19-) مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2287 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے 157 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پفتہ کے روز انفیکشن سے 7902 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یوپی میں اب فعال کیس 46،201 ہوچکا ہے۔ اب تک 20 ہزار208 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک 16 لاکھ21 ہزار743 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔