نئی دہلی: جہاں ایک طرف ہندوستان میں ، جو کوروناوائرس کے انفیکشن سے متاثر 190 سے زیادہ ممالک میں شامل رہا ہے، کوویڈ ویکسین کی مہم زور شور سے جاری ہونے کے باعث کوویڈ کیسز میں نمایاں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی تو وہیں دوسری جانب ایشیا کے دیگر بہت سارے ممالک میں یہ عالمی وبا تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی ہے اور انڈونیشیا کوویڈ19-کا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز کہا کہ کوویڈ 19 کے باعث اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے، کیونکہ متعدد امیر ممالک پابندیوں میں نرمی لانے کے لئے تیار ہیں،ڈبلیو ایچ او نے بتایا، “ایشیا میں لاکھوں افراد کو نئے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انڈونیشیا ایک عالمی سطح کا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا ہے، جس میں اموات کی شرح ایک مہینے میں دس گنا بڑھ کر بدھ کے روز ایک ہزار ایک سو چالیس ریکارڈ ہوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنام گھیبیسس نے کہا، “دنیا اس وبا میں ایک خطرناک مقام پر پہنچ چکی ہے۔ اب تک دنیا میں 18.45 ملین سے زیادہ افراد کویڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وائرس نے 39 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ دنیا میں پانچ کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فعال کیسز ہیں اور 12 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کوویڈ 19 کے معاملات اب کم ہورہے ہیں (کورونا وائرس انڈیا رپورٹ) متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے خلاف ٹیکہ سازی کی مہم چل رہی ہے۔بدھ کے روز وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ06 لاکھ 63 ہزار665 ہوگئی ہے۔