COVID-19: J&K govt. announces incentives for health workersتصویر سوشل میڈیا

سرینگر: (اے یو ایس) وائرس کے معاملات میں اضافے کے بیچ، جموں و کشمیر حکومت نے مئی سے 30 نومبر تک سبکدوش ہونے والے تمام ڈاکٹروں کی خدمات 31 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کوویڈ میں صف اول پر کام کرنے والوں کیلئے خصوصی مالی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور محکمہ صحت و فیملی ایجوکیشن میں کام کرنے والے ان تمام ڈاکٹروں ، اساتذہ اور مشیروں کی خدمات میں ، 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے جو مئی سے 30 نومبر 2021 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ، ملازمت کے عہدوں پر رہنے والے ، رجسٹرار وغیرہ جیسے ڈاکٹروں کی مدت ملازمت میں بھی 31 دسمبر تک توسیع کی جائے گی۔یہ فیصلہ ان طبی پیشہ ور افراد کے تجربات کو بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لئے کیاگیا ہے جو کورونا کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے کورونا وائرس میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس دوران ایک اور حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے کورونا وائرس کیلئے خصوصی مالی مراعات کی منظوری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے صف اول پر کام کرنے والے کارکن ،مریضوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے مشکل حالات میں کوویڈ وبائی دور میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف نبرد ا?زما سپاہیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی تلافی نہیں کی جاسکتی ، لیکن پھر بھی حکومت نے ان کی کوششوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کورونا مریضوں کے ساتھ براہ راست خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو مراعات خاص طور پر ان فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے، جو کوویڈ 19 کے مریضوں سے براہ راست نمٹتے ہیں۔ فیصلے سے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں ، پوسٹ گریجویٹوں،میڈیکل افسران کو 10 ہزارنیم طبی عملہ، نرسنگ عملہ کو7ہزار ، ڈرائیور اور درجہ چہارم ملازمین بشمول خاکروب کو5ہزار روپے کی مالی مراعات فراہم کی جائے گی۔حکم نامہ کے مطابق یہ مراعات ابتدائی طور پر 3 ماہ کی مدت کے لئے ہوگی اور اس کی ادائیگی مئی 2021 سے ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *