Covid -19 safety kits distributed among poor and needy families in Ganderbalتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: شہری ایکشن پروگرام کے زیراہتمام گاندربل میں پولیس نے غریب اورضرورتمند خاندانوں میں کوویڈ19- سیفٹی کٹس تقسیم کیں۔

ایک بیان کے مطابق ، “پولیس پوسٹ ناگبل میں ڈی وائی ایچ کیو آر ایس گاندربل اور ڈی او ناگبل نے تقسیم کار تقریب کا انعقاد کیا۔

پولیس پوسٹ ناگبل کے دائرہ اختیار میں آنے والے غریب اورضرورتمند کنبوں میں کوویڈ19- سیفٹی کٹس بشمول ، نیبلائزرز ، پلس آکسیمیٹرز ، ڈیجیٹل تھرمامیٹرس ، چہرے کی شیلڈز ، چہرے کے ماسک (N-95) ، ، ہاتھ کے دستانے ، پی پی ای کٹس ، نہانے والے صابن ، مائع ہینڈ واش کی بوتلیں ، کٹ بیگ وغیرہ تقسیم کئے گئے۔
بتا دیں کہ اس ماقعے پر ماہر ین کی ٹیم نے شرکت کی اور کٹ میں فراہم کی جانے والی ان تمام اشیا کو استعمال کرنے کے طریق کار کے بارے میں ایک تفصیلی ڈیمو پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *