Covid-19: Telangana HC directs govt to impose restrictions on liquor shops, theatresتصویر سوشل میڈیا

حیدر آباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریمارک دیا ہے کہ شراب کی دکانیں کوویڈ 19وبا کے پھیلنے کا ذریعہ بن گئی ہیں۔عدالت نے اس خیال کا اظہار ریاست میں کورونا کی صورتحال پر کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ عدالت نے سخت لہجے میں کہا کہ ریاست میں کوویڈ نائنٹین کی اصل جڑ شراب کی دکانیں بن گئی ہیں۔ اس نے ریاستی حکومت سے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر وہ شراب کی دکانوں، مے خانوں اور کلبوں میں شراب کی فروخت اور تھیٹروں پر بندشیں لگائے۔

اس موقع پر ریاست کے پولیس سربراہ نے کورونا کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کے سلسلہ میں عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈی جی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کوویڈ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 22ہزار معاملات درج کئے گئے ہیں۔2416معاملات ایسے افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں جنہوں نے سماجی دوری کے اصول پر عمل نہیں کیا۔سڑکوں پر تھوکنے والے افراد کے خلاف 6معاملات درج کئے گئے ہیں۔

اس مرحلہ پر عدالت نے ریمارک کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محدود کارروائی کی گئی۔عدالت نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آیایا 1.16لاکھ افراد پر جرمانہ عائد کیاگیا؟عدالت نے اس مرحلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ پرانا شہر حیدرآبادمیں ہی دو دن جانچ کی گئی تو ایک لاکھ افراد قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔اس موقع پر عدالت نے ایک مرتبہ پھر کم آرٹی پی سی آرمعائنوں کے سلسلہ میں حکومت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *