نئی دہلی: موذی کورونا وائرس کے باعث ہندوستان میں جیل حکام نے قیدیوں سے کھچا کھچ بھری جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس ضمن میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے دہلی کی تہاڑ جیل کے عہدیداروں نے 3000قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جیلوں کے ڈائریکٹرجنرل سندیپ گوئل کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے کہا کہ ”ہم کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے قادام کے طور پر آئندہ تین چار روز میں تقریباً1500قیدیوں کو پیرول یا طویل رخصت پر رہا کردیں گے اور کم و بیش اتنی ہی تعداد میں زیر سماعت قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کریں گے۔لیکن خطرناک مجرموںاور سماج کے لیے خطرہ بننے والے شرپسند قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ حکم کے مطابق صرف انہی قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا جاسکتاہے جو ایسے جرم میں قید ہیں جس میں سات سال تک کی سزا ہے ۔