نئی دہلی:(اے یوایس) ملک میں اب تک 10لاکھ 43ہزار 534 لوگوں کے کووویڈ19- کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے 10لاکھ سے زیادہ حفظان صحت کے کارکنوں کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ملک میں ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے چھٹے روز 10لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔اسی دوران ملک میں صحتیابی کی شرح مزید بہتر ہو کر 96 اعشاریہ سات پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران 18ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 88ہزار سے زیادہ ہے۔
وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران کووڈ کے 14ہزار 545 نئے معاملوں کی اطلاع ہے اس طرح مجموعی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 25ہزار سے زیادہ ہو گئی۔