سرینگر:(اے یو ایس)محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 18سے 44سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کیلئے کورونا مخالف ٹیکہ کاری جلد شروع ہوگی۔ڈی جی ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ”ہیلتھ ورکروں، فرنٹ لائن ورکروں اور 45سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے افراد کی ویکسین کا سلسلہ ہر ضلع میں جاری ہ
ے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 18سے 44سال کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری ان اضلاع میں جاری ہے جو ترجیحات میں شامل ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پوری وادی میں 18سے 44 سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے افراد کیلئے 12اضلاع میں ٹیکہ کاری مہم جلد شروع کی جارہی ہے جبکہ 8اضلاع میں یہ مہم جاری ہے لیکن قدرے اسکی رفتار کم ہے۔ ادھرجموں و کشمیر میں منگل کو مزید 13,934افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا جن میں 128ہیلتھ ورکر، 422فرنٹ لائن ورکر اور 45سال سے زیادہ عمر کے 13384افراد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ 18 سے 44سال تک کی عمر کے 1لاکھ 17ہزار افراد کو ابتک ویکسین دیا گیا ہے۔
منگل کو ویکسین لینے والے 13934افراد میں اننت ناگ میں 1261،کولگام میں 968،شوپیان میں 10،سرینگر میں1598، بڈگام میں 572، بارہمولہ میں 2491، کپوارہ میں 1735، بانڈی پورہ میں 51، گاندربل میں69، جموں 589، ادھمپور میں 375،راجوری میں1243، کٹھوعہ میں 786، پونچھ میں 489،رام بن میں 103،ڈودہ 992،ریاسی میں 360 اورسانبہ میں 66افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی۔جموں و کشمیر میں ابتک33لاکھ24ہزار227افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ، جن میں 1لاکھ 59ہزار216ہیلتھ ورکر،4لاکھ 42ہزار731فرنٹ لائن ورکر اور 45 سال سے زیادہ عمر کے26لاکھ 82ہزار 280افراد شامل ہیں۔
