Covid-19 vaccination: India nearing 8-crore markتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یوایس)کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد جنہیں کورونا وائرس کا ٹیکا لگ چکا ہے تقریباً8کروڑ ہو چکی ہے۔

ان میں 89,32,642 صحت کارکنان ہیں جن کو پہلی خوراک دی گئی۔ 52,96,666 صحت کارکنان ایسے ہیں جن کو دوسری خوراک دی گئی۔ 95,71,610 صف اول کارکنان کو پہلی ڈوز دی گئی اور 39,92,094 صف اول کارکنان کو دوسری خوراک اور 45 سے زیادہ عمر کے مستفیدین میں 4,45,77,337 کو پہلی ڈوز اور 6,83,946 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔

مجموعی ٹیکہ کاری کے اعدادوشمار چھ کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جن کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ دوسری خوراک کی تعداد تقریبا ایک کروڑ (99,72,706) ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کے 77 ویں دن 30,93,795 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔

جن میں سے 28,87,779 مستفیدین کو 35,624 سیشنز کے ذریعہ پہلی خوراک کیلئے ویکسین دی گئی اور 2,06,016 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک ملی۔ 8 ریاستوں میں مہاراشٹر، کرناٹک، چھتیس گڑھ، دہلی، تمل ناڈو، اترپردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش شامل ہیں جہاں کووڈ۔19 کے یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 8 ریاستوں سے 81.42 فیصد نئے معاملوں کی خبر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89,129 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میںسب سے زیادہ یومیہ نئے معاملے 47,913ہے۔ اس کے بعد کرناٹک میں 4,991 معاملے درج کئے گئے جبکہ چھتیس گڑھ میں 4,174 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *