Covid 19 worldwide cases cross 6.64 million and 15 lakh deathsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک 6.64 ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 66485651 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس کی زد میں آکر 1528312 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اب تک 1.45 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281173 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 96.44 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مزید 482 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65.77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 176628 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24.10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 42228 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 23.34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 55073 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 17.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 61111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 17.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 59514 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 16.84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 46252 افراد اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کووڈ 19 کے بعد سے 14.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 39632 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا میں اب تک لگ بھگ 13.62 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 37633 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں تقریباً 11.70 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 18839 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 11.68 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 109456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولینڈ میں انفیکشن کے 10.54 لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں اور 19861 افراد اس کی وجہ سے دنیا چھوڑ چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 1028986 لاکھ افراد متاثر اور 50016 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 9.70 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے اور 36195 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران 22067 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 8.22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 13877 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اب تک ترکی میں کورونا میں 7.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 14705 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں کورونا میں 5.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 17254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.62 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12411 ہوگئی ہے۔ چلی میں کورونا سے تقریباً 5 5.58 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15592 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.59 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 17589 ہوگئی ہے۔ ہالینڈ میں کورونا سے 5.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 9743 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.44 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8815 ہوگئی ہے۔ رومانیہ میں 5.08 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 12186 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6807 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فلپائن میں اب تک 4.38 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 4.13 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 8303 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کناڈا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.12 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 12607 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مراکش میں اب تک 3.76 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر اور 6184 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ابھی تک سعودی عرب میں کورونا سے تقریباً 3.58 لاکھ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 5954 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 3.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2909 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں اب تک 3.44 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5324 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 13756، بولیویا میں 8992، مصر میں 6750، چین میں 4746، گواٹے مالا میں 4239، پناما میں 3173 اور ہونڈوراس میں 2941 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *