Covid-19:Centre sends 50 high level teams to MS,Chatisgarh and Punjabتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے مرکزی حکومت کی 50 اعلیٰ سطحی ٹیمیں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں ، کوویڈ 19 کے معاملات میں گزشتہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ٹیمیں مہاراشٹر کے 30 اضلاع ، چھتیس گڑھ کے 11 اضلاع اور پنجاب کے 9 اضلاع میں محکمہ صحت اور ریاستی حکومتوں کے بلدیاتی اداروں کو کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے اور روک تھام جیسے اقدامات کرنے میں مدد کریں گی۔

اتر پردیش اعظم گڈھ ضلع میں لگاتار کرونا متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے پیر کو یک دن میں 71 کرونا پازیٹیو رپورٹ آئی جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6357ہوگئی ہے ، اس وقت 336 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اب تک کل 95 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ دہلی میں اب 24 گھنٹے ٹیکہ کاری ہو گی ۔

دہلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے درمیان حکومت دہلی نے ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں چوبیس گھنٹے ویکسین لگائی جائے گی یہ بڑا فیصلہ اروند کیجریوال حکومت نے دہلی میں ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لئے لیا ہے۔ منگل ، 6 اپریل کو دہلی حکومت کے ایک تہائی ویکسینیشن مراکز روزانہ رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دہلی میں 24 گھنٹے تک ویکسینیشن ہوگا فی الحال صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *