Covid deaths: SC tells Centre to fix compensation for families of victimsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس)کوروناوائرس سے موت پر اہل خانہ کو ملے گا معاوضہ، سپریم کورٹ نے کہا، رقم طے کرے حکومت سپریم کورٹ نے ہندوستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کو کی ادائیگی کرنے کیلئے گائیڈ لائنس تیار کرے۔

سپریم کورٹ نے ہندوستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کوکی ادائیگی کرنےکیلئے گائیڈ لائنس تیار کرے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ کورٹ کوئی معاوضہ طے نہیں کر سکتی۔ حکومت اپنی پالیسی کے مطابق متاثری کنبے کو راحت دینے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ کورٹ نے کہا حکومت نے اپنے وسائل کے مطابق معاوضے یا ریلیف سے متعلق پالیسی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قواعد اور وسائل کے مطابق معاوضہ طے کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت چھ ہفتوں میں فیصلہ لے سکتی ہے۔

بتادیں عرضی گزار نے متاثرہ کنبے کو چار لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کی مانگ کی تھی۔ حالانکہ کورٹ نے اس مانگ کو خارج کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا معاوضہ دینا ممکن نہیں ہے۔ سرکار پر معاشی دباؤ پڑے گا۔ سپریک کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وائرس ہونے کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو آسان بنانے کیلئے رہنما خطوط بھی جاری کرے۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این ڈی ایم اے اپنے قانونی ڈیوٹی کو سر انجام دینے میں ناکام رہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ حال ہی میں ہونے والی سماعت میں مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس کے ساتھ ‘مالی استطاعت’ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ‘قوم کے وسائل کے معقول ، ہوشیار اور بہترین استعمال’ کے پیش نظر ، جن لوگوں نے ان کو کھو دیا تھا۔ کووڈ کی وجہ سے زندگی گنوانے والوں کے اہل خانہ کو۔4 لاکھ روپے کی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *