Covid handling: You're field commanders, your weapons are containment, testing, PM Modi tells DMsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں آپ فیلڈ کمانڈر ہیں، مقامی لوگوں کو حدود میں رکھنا ،شدو مد سے جانچ کر نا اور درست اطلاعات بہم پہنچانا آپ کے ہتھیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی اس دوسری لہر میں ابھی ہمیں دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بہت زیادہ توجہ دینا ہوگی۔9 ریاستوں کے، جن میں آسام ،کرناٹک، بہار، چنڈی گڑھ ، تمل ناڈو، اترا کھنڈ، مدھیہ پردیش، گوا ہماچل پردیش اور دہلی شامل ہیں، چھیالیس حکام بالا سے ورچوئل کانفرنس کی۔ اس ورچوئل میٹنگ میں ان ریاستوں کے وزرا اعلیٰ بھی موجود رہے۔ 20 مئی کو وزیراعظم مودی اضلاع کے ڈی ایم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم مودی کی ضلعی مجسٹریٹ سے میٹنگ شروع ہوگئی۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا ، ‘ہمارے ملک میں جتنے اضلاع ہیں اتنے ہی مختلف چیلنجز ہیں۔ ایک طرح سے ہر ضلع کے اپنے چیلنجز ہیں۔ آپ اپنے ضلع کے چیلنجوں کو بہت بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں۔ لہذا جب آپ کا ضلع جیتتا ہے تو ، ملک جیت جاتا ہے۔ جب آپ کا ضلع کورونا کو شکست دیتا ہے تو ، ملک کورونا کو ہرا دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *