Covid restrictions in Sydney, Australia easedتصویر سوشل میڈیا

سڈنی:(اے یو ایس )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد ویکسین کا کورس مکمل کرنے والوں کے لیے ہیئر ڈریسرز، جم، کیفے اور بارز کھول دیے گئے ہیں۔ریاست نیو ساو¿تھ ویلز کے شہر سڈنی کے حکام نے 70 فی صد شہریوں کو ویکسین کا کورس مکمل کرنے پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

پیر تک 73 اعشاریہ پانچ فی صد شہریوں کی ویکسین مکمل ہونے پر پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے جہاں اب تک 16 اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین کا کورس مکمل کر چکے ہیں جب کہ 90 فی صد شہری کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق 80 فی صد شہریوں کی ویکسین کا ہدف پورا ہونے کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہری بیرونِ ملک بھی سفر کر سکیں گے۔ریاست نیو ساو¿تھ ویلز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 496 نئے کیسز اور آٹھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *