Cristiano Ronaldo scors two goals from penalty kicks in a convincing 3-0 victory over Barcelonaتصویر سوشل میڈیا

بارسلونا(اسپین) عصر حاضر کے فٹبال جادوگر کرسٹیانو رونالڈو کے پنالٹی کک پر کیے گئے دو گولکی مدد سے جوونٹس نے میزبان بارسلونا کو 3-0سے شکست دے کر چمپینز لیگ اعزاز جیت لیا۔

لیونل میسی اور ونالڈو کے درمیان فٹبال جنگ دیکھنے کے لیے ٹوٹ پڑنے والے فٹبال شوقین اس وقت ایک طویل عرصہ بعد ایک نہایت سنسنی خیز اور ٹوٹل فٹبال سے زبردست لطف اندوز ہوئے جب رونالڈو اور یسی کی جنگ کے درمیان جوونٹس کے 22سالہ امریکی مڈ فیلڈر ویستون میکنی کی برق رفتاری اور دفاع کو چیرتے پھاڑتے گول پوسٹ میں گیند داغنا اور جونٹس کے42سالہ امریکی گول کیپر گینلوگی بفون اور میسی کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ورنہ میسی اپنا پورا تجربہ بروئے کار لا کر جس طرح جوونٹس کے گول پوسٹ کو نشانہ بنائے ہوئے تھے بفون کی ذرا سی غفلت میچ کا پانسہ پلٹ سکتی تھی۔

جوونٹس کی فتح کی راہ رونالڈو نے13ویں منٹ میں پنالٹی کک سے گول کر کے ہموار کی۔ ابھی میچ شروع ہوئے 11منٹ ہی ہوئے تھے کہ رونالڈو زبردست خطرہ بن کر ڈی کے اندر داخل ہو گئے ۔دفاع کھلاڑی اراجو نے بدحواسی میں رونالڈ کو گیند پر کنٹرول برقرار رکھنے سے روکنے کے لیے دھکیل دیا اور ریفری نے بھی پنالٹی دینے میں قطعاً دیر نہیں کی اور رونالڈو نے بھی اسے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور جوونٹس کو 1-0کی سبقت حاصل ہوگئی۔

اس سبقت کو پانچ منٹ بعد ہی میکنی نے ساتھی مڈ فیلڈر کولمبیائی جووان کاڈراڈو سے ملے بڑے نپے تلے پاس پر گیند کو کنٹرول کیا اور ڈربلنگ کا نہایت خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے بارسلونا کے دفاع کو تتر بتر کرتے ہوئے ڈی کے باہر سے ہی زناٹے دار شاٹ سے گیند گول پوسٹ میں داغ دی۔ شاٹ ایسے خوبصورت زاویے سے لیا گیا تھا کہ بارسلونا کا گول کیپر ٹیر اسٹیگن ہکا بکا رہ گیا۔

پہلا ہاف ختم ہونے تک اسکور2-0رہا۔48ویں منٹ میں کووڈراڈو نے ایک کارنر کک کو باکس میں کھیلا جہاں مستعد کھڑے میکنی نے چلتی گیند کو بڑی سرعت سے رامسے کو پاس کر دی ۔رامسے کا لہراتا ہوا شاٹ ٹیر اسٹیگن نے روک تو لیا لیکن اس سے قبل گیند دفاعی کھلاڑی لینگلیٹ کے بازو سے رگڑ کھا گئی تھی جسے تیسری آنکھ کی مدد سے پکڑا گیا اور جوونٹس کو ایک اور پنالٹی مل گئی ۔اس پنالٹی کو بھی رونالڈو نے بڑی خوبصورتی سے گول پوسٹ میں پہنچا کر بارسلونا کے شکست کے تابوت ایک اور کیل پیوست کر دی جو آخری ثابت ہوئی۔اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے اپنے کلب کیریر میں650گول پورے کر لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *