CRPF jawan kills 4, injures 3 colleagues in Chhattisgarhتصویر سوشل میڈیا

سکما:(اے یو ایس ) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سینٹرل ریزرو پولس فورس( سی آر پی ایف )کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں۔ اس سے تین جوانوں کی موت ہوگئی اور پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ سکما ضلع کے مرئی گڑا تھانہ علاقے کے لیگم پلی سی آر پی ایف 50 بٹالین کیمپ میں پیش آیا۔ واردات رات تقریباً ایک بجے اس وقت ہوئی جب سی آر پی ایف کے ایک جوان رتیش رنجن نے اچانک نے اچانک اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

اس کے بعد کیمپ میں ہنگامہ مچ گیا۔ ملزم جوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ مہلوک جوانوں کے نام دھنجی، راجب منڈل اور راج منی کمار یادو ہیں۔ چوتھے مہلوک جوان کی ابھی شناخت نہیں کی گئیہے۔ بستر ضلع کے آئی جی پی سندر راج نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گولی چلانے والے جوان کو قابو کرلیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ہی معاملہ واضح ہوگا۔ آئی جی سندر راج جائے حادثہ کے لئے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ مرئی گڑا لنگن پلی کیمپ جائیں گے۔وہیں دوسری جانب، دنتے واڑہ ضلع میں جمعہ کو نکسلیوں کے ساتھ جوانوں کا تصادم ہوا۔ تصادم میں 5 لاکھ کے انعامی نکسلی کو جوانوں نے ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے نکسلی کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ پولیس نے مارے گئے نکسلی کا نام رامسو بتایا ہے، جو پلاٹون نمبر 16 کا سیکشن کمانڈر تھا۔ نکسلیوں کی اندراوتی ایریا کمیٹی کے ساتھ جوانوں کا تصادم ہوا۔علاقے میں سرچ آ?پریشن کے بعد جوانوں نے پسٹل، 5 کلو کا بم، وائر اور نکسلی اشیا برا?مد کی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر ابھیشیک پلو نے اس کی تصدیق کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ اندراوتی ندی کے پار نکسلیوں کی بھاری موجودگی ہے۔ اس میں کئی خونخوار نکسلیوں کے موجود ہونے کا اِن پ±ٹ ملا تھا۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کو ڈی ا?ر جی کی ٹیم موقع کے لئے روانہ ہوئی۔ جمعہ کی شام علاقے میں موجود نکسلیوں کو جوانوں کی موجودگی کی بھنک لگی اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *