کوئٹہ: ایک سرکاری ترجمان کے مطابق دوشنبہ کو انسداد دہشت گردی محکمہ(سی ٹی ڈی) نے شہر کے نوا کیلی بائی پاس پر دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بناتے ہوئے دو دہشت گردں کو ہلاک کر کے ایک بڑے دہشت گردانہ حملہ کی سازش ناکام کر دی۔
سی ٹی ڈی عہدیداران ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی جس میں چھ سات کلو دھماکہ خیز مواد سے تیار کیا گیا ایک بم نصب تھا۔
سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔وہ حالیہ مک کوناگی روڈ اور غوث آباد مسجد بم دھماکوں سمیت تین دیگر دہت گردانہ وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہی تینوں ریپڈ رسپونس گروپ کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے اس حملے میں بھی موث تھے جس میں ایک پولس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا جانے والا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں کی موجودی کی خفیہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد محکمہ حرکت مٰں آگیا اور سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے ن دہشت گردں کو ہلاک کر دیا۔