میانمار(اے یو ایس ) گردابی طوفان ’موچا‘ کا اثر اب کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن اس سے ہوئے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع دکھائی دے رہا ہے۔ میانمار میں اس گردابی طوفان کی وجہ سے کم از کم 81 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہ جانکاری خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مقامی افسران کے حوالے سے دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں بچاو? و راحت کاری کے عمل میں مصروف افراد بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو میانمار کے بندرگاہ شہر سِتوے سے ٹکرانے والے طوفان ’موچا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے رخائن علاقہ کی راجدھانی سِتوے کے کچھ حصوں میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہاں 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی تھیں۔ اب حالات قدرے بہتر ہو گئے ہیں، لیکن ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
روہنگیا مسلم اقلیتوں کے ذریعہ بسائے گئے رخائن کے ’بوما‘ اور قریب کے ’کھونگ ڈوکے‘ گاو?ں میں ہی کم از کم 46 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں رخائن کی راجدھانی سِتوے کے شمال میں راتھیڈونگ ٹاﺅن شپ کے ایک گاﺅں میں مٹھ گرنے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ قریب کے ایک گاو?ں میں عمارت گرنے سے ایک خاتون کی بھی موت ہوئی ہے۔
کلینکوں، 11 ٹیلی کام ٹاورس، 119 لیمپ پوسٹ، 2 ہوائی اڈوں اور 112 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ موچا سے متاثر ہونے والے اہم علاقوں میں رخائن، ایرواڈی، باگو، یانگون، میگوے، ساگینگ، چِن، مانڈلے، مون، شان اور نائے پی تاو? علاقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں موچا کی وجہ سے میانمار کے 769 گاو?ں میں ملکیت کو نقصان پہنچا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 