Daesh hideout targeted in Kabul: Mujahidتصویر سوشل میڈیا

کابل: نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ گزشتہ رات اسلامی امارات افغانستان نے کابل کے 17 ویں سیکورٹی ضلع میں ایک زبردست کارروائی کر کے داعش کے ایک ٹھکانے کا قلع قمع کر دیا۔۔مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ کابل میں داعش کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا آپریشن کامیاب رہا اور داعش کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔مجاہد کے مطابق مرکز میں موجود تمام داعش جنگجو مارے گئے۔

مجاہد نے ایک ٹویٹ میں لکھا: “کل رات ، کابل شہر کے 17 ویں حلقے کے علاقے میں ، امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی ایک خصوصی یونٹ نے داعش انتہاپسندوں کی ایک خفیہ کمین گاہ پر زبردست کارروائی کی ۔اس آپریشن کے نتیجے میں جو کہ بہت فیصلہ کن اور کامیاب تھا ۔

اگرچہ ابھی تک ، اس آپریشن میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اصل تعداد کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں تاہم اتنا کہا جا سکتا ہے کہ داعش کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود تمام داعش ہلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب کابل کے 17 ویں سیکورٹی ضلع کے بستان روڈ علاقے میں واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کل رات بھر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی گھن گرج سنائی دیتی رہی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *