Daily coronavirus cases in Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس) سعودی عرب میں کووِیڈ-19 کی وَبا پھیلنے کے بعد جمعرات کو سب سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے جانے کے بعد تعاد میں بتدریج کمی واقع ہونا شروع ہو گئی اور ہفتہ کے روز یہ تعداد کم ہو کر5281 آگئی ۔ جمعرات کے روز وزارتِ صحت نے 5499 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی تھی ۔پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار دو افراد وفات پاگئے ہیں۔بدھ کو 5362 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔سعودی عرب میں انتہائی متعدی قسم اومیکرون کے پھیلنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب نے دسمبرکے اوائل میں اومیکرون متغیّرکا پہلا کیس ریکارڈ کیا تھا۔

اس کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ یہ شمالی افریقہ کے ایک نامعلوم ملک سے آیاتھا۔مملکت میں وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی طورپر کوویڈ-19 کے599,044 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور 8,901 اموات ہوئی ہیں۔ملک بھرمیں ویکسین لگانے کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے اور 50 فی صد سے زیادہ آبادی کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے ہاں نافذالعمل کوویڈ-19 کے قواعد وضوابط پرنظرثانی کی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کی رقم بڑھا دی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو لوگ سرکاری یا نجی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی جانچ سے انکارکرتے ہیں اور سماجی فاصلے کے قواعد پرعمل نہیں کرتے،ان پر266 ڈالر (1000 سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

بار بارجرم کے اعادے کی صورت میں جرمانے کی رقم 266,000 ڈالر (100,000 ریال) تک پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ اب اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پرچہرے پر دوبارہ ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے مکہ مکرمہ میں مسجدحرام اور دوسرے مقامات میں سماجی فاصلے کی پابندیوں کو بھی دوبارہ نافذ کردیا تھا۔یہ اقدام کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔مسجد حرام میں سماجی فاصلے کی رہ نمائی کے لیے فرش پر اب دوبارہ نشانات لگادیے گئے ہیں۔قبل ازیں ان نشانات کو17 اکتوبر کوہٹا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *