Dalai Lama may stay in Ladakh for over a monthتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخکے دارالخلافہ لیہہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ممتاز مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔ دلائی لامہ ایک ماہ تک لداخ میں قیام کریں گے۔لیہہ پہنچنے پر سیڑوں مقامی رہائشیوں اور بھکشوو¿ں نے اپنے روحانی رہنما کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔ دلائی لامہ19اگست تک لداخ میں ہی قیام پذیر رہیںگے۔ دلائی لامہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پرصورت حال نہایت کشیدہ ہے۔

دلائی لامہ نے لداخ روانہ ہونے سے قبل جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات رکتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور چین دنیا کی سب سے سے زیادہآبادی والے ممالک ہیں اور پڑوسی ہیں۔ جلد یا بدیر آپ کو مذاکرات اور پر امن طریقوں سے یہ مسئلہ ( لائن آف کنٹرول ) طے کرنا ہوگا ۔ آج کے دور میں فوجی طاقت کا استعمال کا طریقہ فرسودہ ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر وہاں موجود لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما تھوسپتان چیہوانگ نے کہا کہ لداخ کے عوام عزت ماٰب دلائی لامہ سے حد درجہ محبت و احترام کرتے ہویں اور انہوں نے بھی اس کا نہایت محبت و پیار سے جواب دیا ہے۔ان کے استقبال کے لیے کثیر تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہیں۔اور اس قدر بھیڑ تھی کہ ان کے قافلہ کو منزل تک پہنچنے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت لگ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *