Damdami Taksal Head Welcomes PM Modi's Decision To Observe 'Veer Bal Diwas' On Dec 26تصویر سوشل میڈیا

ممبئی: سنت سماج کے صدر دمدمی ٹکسال کے سربراہ سنت گیانی ہرنام سنگھ خالصہ نے گورو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چھوٹے صاحبزادو ںبابا زوراور سنگھ جی اور دمدمی ٹکسال کے سربراہ بابا فتح سنگھ کی شہادت کے لیے وقف26 دسمبر کو ‘ویر بال دیوس’ کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔گیانی ہرنام سنگھ خالصہ نے 26 دسمبر کو ہندوستان میں عام تعطیل کا اعلان کرنے اور اسے ویر بال دیوس کے طور پر منانے کے فیصلے کی تعریف کر تے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

نئی ممبئی کے جی سی بی ڈی بیلا پور میں دشمیش پتا کے یوم اوتار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دمدمی ٹکسال کے سربراہ نے کہا کہ 325 سالوں میں حکومت ہند نے صاحبزادہ کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، لیکن وزیر اعظم نے اپنا فرض پورا کیا۔ وہیںچار صاحبزادوں کی طرف سے ہندو مذہب کے دفاع اور گورسکھوں کی خاطر دی گئی قربانیاں، ماتا گجر کور اور سکھ پنتھ کے تاریخی کردار کو آگاہ کرنے کی یہ بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ گیانی ہرنام سنگھ خالصہ نے کہا کہ ایسا کرکے وزیر اعظم نے دسویں پاشاہ کے صاحبزادوں کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جنہوں نے اس دن کو میرے ستگوروں کی یاد میں وقف کیا، ہندوستان کے لوگوں کو ان کی قربانیوں اور شہادتوں کو یاد رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس قدم سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور سکھوں کی شناخت پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فرقے کے لیے اچھا کام کرتاہے اس کی تنقید نہیں، حوصلہ افزائی اور تعریف کی جا نی چاہئے۔انہوں نے اس سلسلے میں ستگرو سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرومنی اکالی دل کے ترجمان کرنیل سنگھ نے بھی گورو گوبند سنگھ کے بیٹوں کی یاد میں 26 دسمبر کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے کے مودی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثنا شرومنی اکالی دل )یونائیٹڈ(کے جنرل سکریٹری منجیت سنگھ بھوما نے بھی شری نریندر مودی کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *