نئی دہلی: جنوبی ہند سنیما کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت کی حال ہی میں ریلیز ہو ئی فلم ’ دربار‘ نے باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئےمحض 4دنوں میں ہی دنیا بھر سے 150کروڑ رورپے سے زائد کی آمدن کی ہے ۔

فلم دربار سے سپر اسٹایر رجنی کانت ایک بار پھر اپنے مداحوں کا دل جیت نے میں کامیاب رہے ۔ لائیکا پروڈکشن نے ٹوئٹر پر فلم دربا ر کا ایک پوسٹر جاری کر اطلاع دیتے ہوئے کہاہے کہ’ ا س فلم نے اب تک دنیا بھر میں 150کروڑ روپے کی کمائی کی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دربار 200کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ساتھ اجے دیوگن اور سیف علی خان کی فلم ’ تانا جی ، اور اداکارہ دپیکا کی فلم ’ چھپاک ‘ بھی سنیما گھروں میں پیش کی گئی ہے لیکن ان فلموں سے اداکار رجنی کانت کی فلم پر کوئی اثر دکھتا نظر نہیں آرہا ہے۔دھماکہ دار کمائی کرتے ہوئے فلم دربار نے اب تک 150کروڑ کی کمائی کی ہے ۔

واضح رہے کہ اداکار رجنی کانت فلم دربار میں تقریبا 25سال بعد پولیس کاکردار ادا کیا ہے ، فلم انہوں ایک ایک غصے والے پولیس شخص کے رول میں نظر آ رہے ہیں ۔ اس فلم میں رجنی کانت کے علاوہ سنیل شیٹی جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ نیانتارا اور یوگی بابو بھی اہم کردار میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *