Daughter of Iran's ex president Rafsanjani faces trialتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے سابق صدر اکبر ہاشم رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی کے خلاف توہین رسالت کے حوالے سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں فائزہ کے خلاف سماجی ابلاغی ذرائع کے توسط سے ہی پاسداران اسلامی انقلاب پر بھی بڑے بھدے تبصرے کرنے کا یک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جس عدالت میں یہ مقدمات دائر کیے گئے ہیں اس کے ترجمان ذبیح اللہ خودیان کا کہنا ہے کہ59سالہ فائزہ ہاشمی کو ان دونوں معاملات میں سرکاری استغاثہ نے طلب کیا ہے۔

خودیان نے فائزہ ہاشمی کے پاسداران اسلامی انقلاب کے عہدیداروں اور اداروں کے خلاف پابندیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان اور حضور محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات کا حوالہ دیا۔ فائزہ ہاشمی ایک سابق ممبر پارلیمنٹ اور خواتین کے حقوق کی کارکن ہے۔ اس نے سوشل میڈیا فورم پر ایک صوتی مباحثہ میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کی امریکی فہرست سے پاسداران اسلامی انقلاب کا نام حذف کرنے کا ایران کا مطالبہ ناجائز ہے اور اس سے ملک کے قومی مفادات پر کاری ضرب لگے گی۔

واضح ہو کہ پااسداران اسلامی انقلاب پر دہشت گردی کا ٹھپہ ہٹانا عالمی طاقتوں کے ساتھ2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں، جو تعطل کا شکار ہیں،ایران کا کلیدی مطالبہ ہے۔ فائزہ کے والد ہاشم رفسنجانی مرحوم ایک معتدل رہنما تھے جو مغرب اور امریکہ سے تعلقات سدھارنے کے حق میں تھے اور اس کی وکالت کرتے تھے۔اس سے قبل بھی فائزہ جیل بھیجی جاچکی ہیں۔ اسے 2012میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر 6ماہ کے لیے یل میں ڈال دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *