ممبئی:آسٹریلیا نے ٹاس سے لے کر وننگ شاٹ تک ہندوستان کو کھیل کے ہر شعبہ میں مات دے کر یہاں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں10وکٹ سے شکست دے ۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سال نو کے پہلے ہی میچ میں یہ شاندار جیت حاصل کر نے کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت لے لی۔ 256ٹارگٹ کے تعاقب میں آسٹریلیائی افتتاحی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور کپتان آرون فنچ نے ٹارگٹ کو مذاق بنا کر رکھ دیا اور ابھی13.2اوور کا کھیل باقی تھا کہ ایم شامی کی گیند کو مڈ آف کے راستے باؤنڈری کی سیر پر روانہ کر کے وارنر نے جہاں ایک طرف ٹارگٹ پورا کرکے آسٹریلیائی ڈریسنگ روم میں خوشی کی لہر دوڑا دی وہیں دوسری جانب اسٹیڈیم میں سناٹا طاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لیے پارٹنر شپ کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

ڈیوڈ وارنر کو جنہوںنے 112گیندوںپر 17چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے128رنز بنائے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ساتھی اوپنر اور کپتان فنچ نے 114گیندوں پر 13چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 110رنز بنائے۔دونوں ہی بلے باز غیر مفتوح رہے۔ آسٹریلیائی افتتاحی جوڑی جس منصوبہ کے ساتھ میدان میں اتری تھی اس کو پوری طرح عملی جامہ پہناتے ہوئے کسی موڑ پر اس جوڑی نے ہندوستانی بولروں کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا بلکہ جوں جوں وقت گذرتا رہا آسٹریلیائی جوڑی کے حوصلے بلند اور ہندوستانی بولروں کے پست ہوتے چلے گئے۔

اگرچہ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کے لیے دعوت دیے جانے پر روہت شرما جیسے بہترئین بلے باز کی وکٹ سے محروم ہوجانے کے باوجود شکھر دھون اور لوکیش راہل نے زبردست مزاحمت کر کے نہ صرف مزید کسی نقصان کے اسکور 100کے پار رکرادیا وہیں آسٹریلیائی خیمے میں سبھی کویہ سوچنے پر مجبور کر دیاکہ کہیں آرون فنچ کا ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ غلط تو نہیں ہے ۔اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے کنا شروع کر دیا تھاکہ اگر ہندوستانی بلے بازوں کا یہی انداز جاری رہا تو اسکور بڑی آسانی سے 300پار چلا جائے گا۔

لیکن 137مجموعے پر راہل 61گیندوںپر چار چوکوںکی مدد سے لیفٹ آرم اسپنر 47 رنز بناکرآگار کی گیند پر کور میں اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیائی بولروں میں ایک نئی جان آگئی اور انہوں نے اپنی اس کامیابی کو ہندوستان کی اننگز کو جلد سے جلد نپٹانے کی سیڑھی بنا لیا۔اگلے ہی اوور میں فاسٹ بولر کمنز نے دھون کو پویلین کی راہ دکھا دی۔دھون نے 91گیندوںکا سامنا کیا اور 74رنز بنائے ۔انہوں نے 9چوکے اور ایک چھکا لگایا۔لیکن جس طرح راہل اپنے اسکور کو ہاف سنچری میں نہیں بدل سکے اسی طرح دھون بھی اپنے اسکور کو سنچری میں نہیں بدل پائے۔

اس جوڑی سے چھٹکارہ پاتے ہی آسٹریلیائی بولروں نے پھر ہندوستانی بلے بازوںکی ایسی خبر لی کہ محض164پر اس کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی۔وراٹ کوہلی 14گیندوںپر ایک چھکے کے ساتھ16،سریش ایر 9گیندوں پر4، رشبھ پنت 33گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 28، رویندر جڈیجہ 32بالوںپر دو چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ25،شردل ٹھاکر 10گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ13،محمد شامی15گیندوں پرایک چوکے کے ساتھ10اورکلدیپ یادو 15گیندوںپر 2چوکوں کی مدد سے17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹڑیلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے3وکٹ لیے جبکہ کمنز اور رچرڈسن نے دو دو اور زمپا اور آگار نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *