DC Shopian reviewed the pace of ongoing work of beautification of historical Jama Masjidتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)شوپیاں ، سریکانت بالصاحب سوس نے اتوار کو تاریخی جامع مسجد ، شوپیان کے تحفظ اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے کو یقین دہانی کرائی۔

ڈی سی نے یہ بات جامع مسجد کے دورے کے موقع پر کہی۔انہوں نے وہاں جاری تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کاموں کی رفتار اور پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے مسجد کے فن تعمیر کے تحفظ پر زور دیا اور یقین دلایا کہ علاقے میں ترقیاتی امور کو حل کرنے میں انتظامیہ کی مکمل حمایت رہے گی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی شوپیان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *