ساؤ پاؤلو: برازیل کے داالخلافہ ساؤ پاؤلو میں شدید بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے ہونے والی تباہی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ راحت ملازمین ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ سول ڈیفنس اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق برازیل کی سب سے گنجان آبادی والی ریاست میں ہفتے کے آخر میں شدید بارش ہوئی اور ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔
اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 19 تھی۔سسیرا پریسا (54 ) نے فرانکو دی روچا شہر میں تباہی کے مقام پر کہا کہ میں اپنے بھتیجے، اس کی بیوی اور دو سالہ بچے کی تلاش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں کیچڑ میں پھنسی ہوئی ہیں لیکن اب تک وہ لاشیں نہیں نکال سکے۔ تقریبا 27 شہر بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے فرانکو دا روچا شہرمیں سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ گورنر جوا ڈوریا نے اتوار کو متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور ان شہروں کو 2.8 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
