Deadly missile attack on Marib religious schoolتصویر سوشل میڈیا

صنعا: (اے یو ایس )شمالی یمن میں باغی حوثی ملیشیا کے ذریعہ داغے گئے بیلسٹک میزائل ایک مسجد اور ایک مدرسہ میں جا کر گرے جس میں کم از کم29افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات معمر العریانی نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ شمالی یمن کے ماٰرب صوبے کے جنوبی ضلع الجوبہ کے العمود گاو¿ں میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنا کر یہ بیسلٹک میزائل داغے گئے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 13 شہری ہلاک اور 16زخمی ہوئے ہیں ۔ ان میں زیادہ تر طلبا تھے جو مسجد کے اندر سو رہے تھے۔ علاقے کے شہری ابھی تک ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ماٰرب پریس ویب سائٹ نے اس کی کچھ تصاویر آن لائن پوسٹ کی ہیں جس میں خون آلود قالین کئی کتابوں کے باقیات سے اٹا پڑا ہے۔

قبل ازیں حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز اسی گاؤں میں ایک قبائلی شخصیت شیخ عبداللطےف القبلی کے گھر کو بیلسٹک میزائل کے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ جس میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گھر اور املاک تباہ ہو گئیں تھیں۔لیکن اس سال کے اوائل سے ماٰرب پر قبضہ کرنے کی پیہم کوششیں کرنے والی حوثی ملیشیا نے ان حملوںکے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *