Death and devastation as Russian rockets hit Ukraine apartment blockتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین پر روس کے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز ملک کے ڈونیسک علاقہ میں واقع شہر چیسیف یار میں روس کے ایک میزائل حملے میں ایک پانچ منزلہ عمارت تباہ ہو گئی جس میں کم از کم 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی اہلکاروں کے مطابق بچاو¿ ٹیمیں ملبہ میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علاقائی ایمجسنی سروس نے اتوار کی شام تک 15ہلاکتوں کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ مزید24افراد ابھی ملبے کے نیچے دبے ہیں ۔

دونسک کے گورنر پاو¿لو کیری لینکو نے بتایا کہ اس عمارت پر حملہ سنیچر کی شام میں ہوا تھا۔ لوڈمیلا نام کی ایک خاتون نے جو مقامی رہائشی ہیں، بتایا کہ ہم میزائل سے بچنے کے لیے بیسمنٹ کی جانب بھاگے کیونکہ مطبخ خانے سے سب سے زیادہ قریب وہی محفوظ مقام تھا ۔عمارت پر تین بار حملہ کیا گیا ۔لیکن دوسرا حملہ کے بارے میں مجھے کچھ یاد نہیں ۔بس بجلی کا کوندا سا لپکا اور ہم دوسرے داخلی دروازے کی جانب بھاگے اور سیدھے بیسمنٹ میں گھس گئے۔اور پوری رات وہیں بیٹھے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *