Death threat to ex PM of POK Barrister Sultan Muhammad Chaudharyتصویر سوشل میڈیا

مظفر آبادّ (پی او کے):(اے یو ایس)مقبوضہ کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم بیرسٹر سلطان محمد چودھری کی جان کو شدید خطرہ ہے اور سیکورٹی اداروں نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

انہیں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے لیکن انہوں نے منع کردیا۔بیرسٹر سلطان محمد چودھری ماضی میں پیپلز پارٹی کے رہنما تھے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت کی ۔ سیکورٹی اہلکاروں کو خدشہ ہے کہ انہیں آنے والے دنوں میں ٹارگیٹ کیا جا سکتا ہے۔

ان حالات کے بارے میں حکمراں پارٹی کے رہنما کو آگاہ کیا گیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سیکورٹی ادارے اس سازش کواب تک بے نقاب نہیں کرسکے۔ان کی سرگرمیاں کچھ روز کے لئے معطل کردی گئی ہیں اور انہیں گھر تک ہی محدود رکھاگیا ہے ان کی سیکورٹی بھی بڑھائی گئی ہے۔

اس دوران مقبوضہ جموںو کشمیر کی ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔کو عدالت نے صدر ریاست اور وزیراعظم کو بھی ایسے ہی نوٹس جاری کئے گئے۔ ججز کی تقرری کی حکم کی خلاف ورزی پر فریقین سے جواب طلب کیاہے اور اگلی سماعت 12جولائی کو رکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *