براسیلیا(برازیل): سول ڈیفنس کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے شہر پیٹروپولیس میں منگل کے روز مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146 ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب بچاؤ کی کوششیں پانچویں دن بھی جاری تھیں۔سول ڈیفنس نے مزید بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد 191 ہے جن میں سے منگل سے اب تک 24 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔
مٹی کے پہاڑوں کے نیچے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کی کوششیں مزید بارش اور مزید تودوں کے گرنے کے خطرے کی وجہ سے ہفتے کے روز عارضی طور پر روک دی گئیں۔برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے جمعہ کے روز اس خطے کا فائی معائنہ کر کے کہا کہ صورت حال جنگی منظر پیش کر رہی ہے۔کیونکہ شہر میں تباہی کا جو منظر ہے وہ کسی جنگ میں ہوتا ہے۔موسلا دھار بارش کے دوران کئی پہاڑیاں گر گئیں جس کے باعث ان پہاڑیوں پر واقع گھراور وہاں کھڑی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
شہر کے سب سے متاثرہ علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع تقریباً 80 گھر گرنے والے تودوں کی زد میں کر تباہ ہو گئے علاقے کے رہائشی اپنے لاپتہ پیاروں کی تلاش میں کیچڑ کھودتے دکھائی دیے ۔ملک کی تقریباً 14 ریاستوں نے بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے سراغرساں کتے اور رراحت کاری ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔
