Decades of mistrust between Pak and India, situation can’t change overnight: Army Chief General MM Naravaneتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نراونے نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ’ٹوٹا ہوا اعتماد‘ بحال کرنا پوری طرح سے پاکستان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان اور انڈیا کے درمیان دہائیوں سے جاری اعتماد کے فقدان کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اگر وہ جنگ بندی کا احترام کرتے ہیں اور دہشت گردوں کو بھارت بھیجنا بند کرتے ہیں تو ان اقدامات سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ اس معاملے میں ذمہ داری پوری طرح سے پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔جنرل نراونے لائن آف کنٹرول کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے فروری میں ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے اور ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *