نئی دہلی: ہندی سنیما میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے والی اداکارہ دپیکا پڈکون کو سماج میں بیداری پیدا کرنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں داؤس میں ورلڈ ایکونامک فورم کی جانب سے انہیں کرسٹل ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے ، جو اپنے تعاون سے دنیا کو بہتر بنارہے ہیں اور مسلسل تبدیلی لا رہے ہیں۔

دپیکا پڈکون کو یہ ایوارڈ مینٹل ہیلتھ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے اور اس بارے میں قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔

وقت کے ساتھ نئی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی دپیکاپڈکون نے کرسٹل ایواڈ سے سرفراز کئے جانے کے بعدلوگوں کو خطاب بھی کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے اس اعزاز کے لئے اعصابی تناؤ کے شکارلوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے اپنا اعزاز ان کو وقف کیا ہے۔

ورلڈایکونمک فورم نے دپیکا پڈکون کو اس اعزاز سے سرفرا کرنے کا سبب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ دپیکا کو سال 2014میں اپنے ڈپریشن کے بارے میں پتہ چلا تھا اور انہوںنے اس سے نجات پانے کے لئے پروفیشنلز کی مدد لی تھی ، جون 2015میں انہوں نے تناؤ، فکرمند،افسردگی کا تجربہ کرنے والے ہر شخص کو امید دینے کےلئے ’ دی لائیو لو لائف فاؤنڈیشن ‘ (ٹی ایل ایل ایل ایف )کی بنیاد رکھی تھی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ چھپاک‘ کی وجہ سے دپیکا پڈکون کافی سرخیوں میں رہیں ۔

دپیکا پڈکون کو یہ ایوارڈ ملنے کے بعد ان کے شوہر اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کافی فخر محسوس کرتے ہوئے دپیکا کے ذریعہ ایوارڈ تقریب کی پوسٹ گئی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’ بہت اچھا ، تم نے ہمیں فخر محسوس کرایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *